لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 میں ایک اور سپر اسٹار کی شمولیت کے اعلان کے ساتھ کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی کرکٹ کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو سائن کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو تمام فرنچائزز کی طرف سے آفرز موصول ہوئی تھیں، لیکن بہترین پیشکش کی بنیاد پر انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے حالیہ بگ بیش لیگ سیزن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، جس نے ان کے سیزن میں شامل ہونے کے امکانات کو مزید تقویت دی ہے۔
اس معاہدے کے بعد سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم کو پی ایس ایل 11 کے لیے مزید طاقتور اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے کی تیاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔









