بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2 تا 4 فروری، سعودی میڈیا فورم 2026 کا ریاض میں آغاز ہوگیا

 

ریاض :(ویب ڈیسک) سعودی میڈیا فورم 2026 پیر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہو گیا۔ فورم کے دوران “سعودی پائیداری: میڈیا سیاحت کا مستقبل کس طرح بیان کرتا ہے ‘‘ کے عنوان سے سیشن میں پائیدار میڈیا کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ “سعودی عرب میں پائیدار سیاحت: وژن سے عمل درآمد تک” کے عنوان سے مباحثے میں عمومی تعریفوں کو قابل عمل طریقوں میں ڈھالا جا ئے گا۔

“پردے کے پیچھے آپریشنل پائیداری: سیاحوں کے تجربے کے معاون عناصر کے طور پر ماحول، سیکورٹی، نقل و حمل، اور لاجسٹکس” کے تھیم کے تحت مقررین اس بات پر زور دیں گے کہ سیاحت کے معیار کا تعین نہ صرف مناظر سے ہوتا ہے بلکہ اس میں ماحول کی حفاظت کرنے والے نظاموں، ٹریفک اور دیگر وسائل کے انتظام اور تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے تسلسل کا بھی کردار ہے۔ فورم کے دوران ایک سیشن پیغام رسانی کی سطح پر ’’پائیدار میڈیا: مبالغہ آرائی یا پروموشن کے بغیر اثر کی کہانی کیسے بیان کریں” کے موضوع پر ہو گا۔

سیشن میں ریڈ سی انٹرنیشنل میں ماحولیات اور پائیداری کے سربراہ انجینئر رعد الباسط شامل خاص طور پر شرکت کریں گے ۔فورم 2 سے 4 فروری تک ریاض میں منعقد ہو گا ۔