بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہندوتوا ایجنڈا اقلیتوں کے بعد ہندو سماج میں بھی تفریق کا سبب بن گیا

بھارت میں برسرِاقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی نظریاتی سرپرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ہندوتوا ایجنڈا اب اقلیتوں کے بعد خود ہندو سماج میں تفریق کا باعث بننے لگا ہے۔

بین الاقوامی جریدے”دی ڈپلومیٹ” کے مطابق، حالیہ سیاسی اور سماجی حالات کے تناظر میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو اندرونی کشمکش اور اختلافات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی تفریق اب ہندو سماج کے مختلف طبقات کے درمیان بھی واضح ہوتی جا رہی ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نئے مساواتی قوانین نے بھارت میں ذات پات کے حساس مسئلے پر بحث کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے، جس کے باعث ہندو سماج کے اندر تنا میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ پہلے اقلیتوں میں تقسیم اور احساسِ محرومی پیدا کرتا تھا، تاہم اب یہی نظریہ ہندو سماج کے اندر بھی تفریق کا سبب بن رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہندوتوا سوچ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا یہ خلفشار نہ صرف بھارت کے سماجی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ پورے خطے میں انتہا پسندی کے رجحانات کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔