بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدیدخطرات لاحق

افغان طالبان رجیم اپنے دعوں کے برعکس دہشت گردی کی روک تھام میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو سنگین سیکیورٹی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

دی ٹائمز آف سنٹرل ایشیاکے مطابق، تاجکستان کی سرحد پر افغان دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی، جس کے دوران تین افغان دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 18 جنوری کو بھی تاجک سیکیورٹی فورسز نے سرچاشمہ بارڈر پر افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے چار افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

دی ٹائمز آف سنٹرل ایشیا کے مطابق، گزشتہ برس نومبر سے افغانستان کی سرحد سے متصل تاجکستان کے علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس افغانستان سے ہونے والے دو علیحدہ حملوں میں پانچ چینی مزدور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں سرچاشمہ بارڈر پر افغان دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو تاجک سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی ہمسایہ ممالک کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، جس کے مثر تدارک کے لیے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے شواہد عالمی اداروں کو متعدد بار پیش کر چکا ہے، تاہم عالمی برادری کو نہ صرف ان واقعات کی واضح مذمت بلکہ افغانستان سے دہشت گردی روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔