گدو(نیوزڈیسک) گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہوا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے روز لاہور کے گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات 4 رکنی ٹیم نے شروع کردی ہے،گدو پلانٹ میں آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے نقصان کا سامنا ہوا، جل جانے والے گدو پاور پلانٹ کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔ گدو پاور پلانٹ کی بندش سے نیشنل گرڈ 747 میگا واٹ سستی بجلی سے محروم ہوگیا ہے، عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔
گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی سے 20 ارب کا نقصان،نیشنل گرڈ747میگاوٹ بجلی سے محروم








