وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی، فتنۃ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو مسجد کے دروازے پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا ہے اور دھماکے کے زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









