بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی، وزیر دفاع

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریاست ترلائی اسلام آباد حملے کا جواب پوری قوت سے دے گی،نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آناجانا ثابت ہواہے،بھارت اور طالبان گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔

امام بارگاہ پرحملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

سیکیورٹی گارڈ کے روکنے پر دہشتگرد نے فائرنگ کی ، بعد میں دھماکہ کیا،معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت پراکسی وار لڑرہاہے۔

بھارت میں اب براہ راست جنگ لڑنے کی ہمت نہیں رہی۔