لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل کے لیے بسنت سے متعلق اپنی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں پیش آنے والے حالیہ سانحے کے پس منظر میں کیا گیا۔ اس سلسلے میں لبرٹی اسکوائر پرمنعقد ہونے والا میگا شوبھی منسوخ کردیا گیا ہے تاکہ شہداء کے اہل خانہ کے جذبات کا احترام کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پوری قوم خارجی دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سندھ حکومت کا کامن ویلتھ پارلیمنٹرینز کے ثقافتی میوزیکل سیگمنٹ کی منسوخی۔انہوں نے واضح کیا کہ قومی یکجہتی کے اس وقت میں ہرشہری کو متحد رہنا چاہیے اورکسی بھی طرح کی دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سانحہ کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اورتعاون کا مظاہرہ کریں اورقومی یکجہتی کے پیغام کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوام کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔









