اسلام آباد(طارق سمیر)سویٹ ہوم پاکستان کے سربراہ زمرد خان نے اسلام آباد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کی جانیں لینے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کی جانوں کا ضیاع پوری قوم کیلئے شدید دکھ کا لمحہ ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہیدا کے لواحقین کو صبر دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
دہشتگرد درندے ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں، زمرد خان کی تعزیت








