بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن سامنے آگئی، ترجمان

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بائیو میٹرک نہ کروانے والے عازمین کے حج ویزہ نہیں لگیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی ایپ کی مدد سے بائیو میٹرک تصدیق 8 فروری تک لازمی کروالیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن آٹھ فروری 2026 ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج موبائل ایپ “سعودی ویزا بائیو” کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹ مکمل کریں جبکہ عازمین کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز بھی ہفتہ اور اتوار صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔