بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ذاتی وجوہات کی وجہ سے سلیم احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کو وزیراعظم شہبازشریف نے منظور کر لیا ۔واضح رہے کہ سلیم احمد نے اس سال 18 جنوری کو چیئرمین پرائیویٹائزیشن کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کا فنانشل سیکٹر میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ تھا۔