بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسے میں شرکت سے روک دیا،فیصلہ غیرآئینی ہے ،اٹارنی جنرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر جلسے میں شرکت سے روک دیا۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم عمران خان کا جلسے میں شرکت کرنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔
پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر بدستور پابندی ہوگی۔

وزیراعظم کی لوئردیرکے جلسے میں شرکت کو روکنے پرتبصرہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالدجاوید نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی حد سے تجاوز کیاہے ۔وزیراعظم کوجلسے میں شرکت سے روکنے کاالیکشن کمیشن کافیصلہ غیرآئینی ہے۔