افغانستان کے جارحانہ ٹاپ آرڈر بیٹر اور وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں گرباز نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد ذاتی مصروفیات اور افغانستان میں جاری فلاحی کاموں کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے اختتام کے بعد وہ افغانستان واپس جا کر اپنے فلاحی منصوبے مکمل کریں گے۔
خیال رہے کہ رحمان اللہ گرباز کو پشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائن کیا تھا اور دو روز قبل زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ’زلمی فیملی‘ میں خوش آمدید کہا تھا۔
رحمان اللہ گرباز پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز نے پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا








