بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بریٹ لی نے دبئی کو نیا گھر کیوں بنایا؟

آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں مستقل رہائش اختیار کر لی ہے اور اس فیصلے کی وجہ بھی خود ہی سامنے لے آئے ہیں۔
بریٹ لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں دبئی کے دورے صرف کام کے سلسلے میں ہوتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ یہ دورے زندگی کے ایک نئے باب میں بدل گئے۔ ان کے مطابق اب دبئی ان کا نیا گھر بن چکا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ دبئی نے انہیں نئے مواقع، بہترین لوگوں کی رفاقت، خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع اور ایک ایسا طرزِ زندگی دیا ہے جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہے۔ بریٹ لی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں گزارے گئے ہر لمحے سے محبت کرتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر کے مطابق ان کے بچے یہاں خوب ترقی کر رہے ہیں، اسکول معیاری ہیں اور کھیلوں کے مواقع ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا ہمیشہ ان کا گھر رہے گا اور وہاں گزاری گئی زندگی پر انہیں ہمیشہ فخر رہے گا۔
تاہم بریٹ لی کا کہنا ہے کہ دبئی میں کچھ خاص بات ہے، یہاں کی توانائی، مقصد اور وہ احساس کہ یہاں سب کچھ ممکن ہے، اسی کشش نے انہیں اس شہر سے جوڑ دیا ہے۔