بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم میں پاکستانی فاسٹ بولر شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم (ٹیم آف دی ٹورنامنٹ) کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے بھی جگہ بنا لی ہے۔
یہ ٹیم اُن 12 باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ورلڈ کپ کے دوران اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے کپتان اور وکٹ کیپر تھامس ریو کو سونپی گئی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن کھلاڑی مینّی لمسڈن اور بین مائس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹورنامنٹ کے چیمپئن بھارت کے تین کھلاڑیوں کو بھی اس اعزازی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں نوجوان اسٹار ویبھاو سوریا وشنّی نمایاں ہیں، جنہوں نے فائنل میں 80 گیندوں پر شاندار 175 رنز کی اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کی۔
پاکستان کی نمائندگی صرف علی رضا نے کی، جو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ علی رضا نے پورے ایونٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی اوسط 13.92 رہی، جو ان کی عمدہ بولنگ کا واضح ثبوت ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب ایک تجربہ کار پینل نے کیا، جس میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:ویبھاو سوریا وشنّی، ویران چامودیتھا، فیصل خان شینوزادہ، تھامس ریو (کپتان/وکٹ کیپر)، اولیور پیک، بین مائس، کانشک چوہان، نورستانی عمرزئی، ویٹل لاوز، علی رضا، مینّی لمسڈن اور ہینل پٹیل۔