بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ متضاد اور غلطیوں سے عبارت ہے ، اگر جج آئین توڑے تو اس کی سزا کیا ہوگی ؟فواد چوہدری کی فیصلے پر شدید تنقید

لاہور(ممتاز نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نےسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ پر سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلے کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندار نہیں رہی، سپریم کورٹ نے کئی زبردست فیصلے دیے لیکن یہ فیصلہ متضاد اور غلطیوں سے عبارت ہے ، اس فیصلے کو کتنی پذیرائی ملے گی بعد میں پتا چلے گا۔ اگر جج آئین توڑے تو اس کی سزا کیا ہوگی ؟گلے اتنے ہیں کہ آٹیکل چھ لگانے کو رسے کم پڑیں گے،ہمارے ہاں اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو لہو لگا ہوا ہے کہ سیاسی فیصلے کرنے ہیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ ججز اور جنرلز بند کمروں میں فیصلے کرتے رہیں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے انقلاب ووٹ سے آئے گا یا سری لنکا کی طرح آگے بڑھنا ہے، قوم اب انقلاب کےلئے تیار ہے۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھاگیا۔ ایک طرف سائفر پڑھنے کو تیار نہیں دوسری طرف تحقیقات نہیں کررہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندار نہیںرہی، وزیر قانون تھا تو کھڑے ہوکر بات کی سائفر پر بات اور تحقیقات نہیں ہوئیں۔ ججز کا ضمیرایک واقعہ کے اوپر جاگ جاتاہے اور دوسرے پر سویا رہتاہےعجیب بات ہے کہ جب 25 مئی کو عورتوں اور بچوں کے ساتھ انسانیب سوز سلوک ہوا، بنیادی حقوق معطل رہےتو ججز کا ضمیر سویا رہا۔ انہو ں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلے حیران کن طور پر ججز کے کیا ریمارکس تھے اوراب پھریہ بعد میں کیا ہو گیا یہ سب کچھ اب تاریخ کا حصہ ہے۔”عقلمند لوگ سمجھتے ہیں کہ سائفر کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہیں؟ بہت سے لوگ سائفر کی تحقیقات نہیں چاہتے ورنہ بہت سی باتیں نکلیں گی،ہمارے وکلاء کو عدالت میں سائفر پر بات کرنے سے روک دیا گیا”۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے خود سائفر کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھا اس پر بھی اب تک کچھ نہیں کیا گیا۔