بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وکلاء اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطوں کا فروغ ناگزیر ہے، اعظم تارڑ

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیداران نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وکلاء کو درپیش انتظامی اور پیشہ ورانہ سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ قانون نے اس موقع پر کہا کہ حکومت وکلاء کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے اور بار اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نظامِ انصاف میں وکلاء کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مؤثر اور شفاف انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے وکلاء برادری اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ ملاقات میں وکلاء نمائندگان نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور وزارتِ قانون کی جانب سے تعاون کو سراہا۔ دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ وکلاء کے مسائل کے حل اور بار اداروں کی مضبوطی کے لیے مشاورت اور تعاون کا عمل جاری رکھا جائے گا۔