بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے آئی کے استعمال میں احتیاط اور مسلسل نگرانی ضروری قرار

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت آفات کی پیشگوئی اور بروقت روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ البتہ اے آئی کے استعمال میں احتیاط اور مسلسل نگرانی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کی سب سے بڑی طاقت آفات کی پیش گوئی اور تدارک ہے۔ پاکستان میں ڈیٹا محدود اور حاصل کرنا مشکل ہے۔ اس وقت پاکستان وَلنریبیلٹی رپورٹ میں بیس انتہائی متاثرہ اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے 18 اضلاع بلوچستان اور دو خیبر پختونخوا میں ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ماحولیاتی پالیسی میں سائنس اور اے آئی کا کردار ناگزیر ہو چکا ہے۔ اے آئی ایجنٹس مستقبل میں انسانی ملازمتوں کو متاثر کر سکتے ہیں، جبکہ مصنوعی ذہانت پر مکمل انحصار ہمیں کم سمجھدار بنا سکتا ہے۔ اے آئی کے استعمال میں احتیاط اور مسلسل نگرانی ضروری ہے۔