بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمعہ کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

جدہ(نیوزڈیسک)جدہ کی سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ (کل )جمعہ کو سورج ظہر کی اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ نے کہاکہ جمعہ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سورج دن کو 12 بج کر 27 منٹ پر اذان کے وقت 90 ڈگری کی بلندی پر ہوگا اور اسی وقت یہ خانہ کعبہ کے سامنے ہوگا، اسی وقت قبلے کی سمت بھی متعین کی جاسکتی ہے۔
فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ یہ اس سال کا دوسرا اور آخری موقع ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2023 میں مئی میں بھی سورج خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔