اسلام آباد(نیوزڈیسک )ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شوکت خانم ٹرسٹ بنانے سے پہلے عمران خان کے پاس تھا ہی کیا؟
فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چیخیں شکست کا پتہ دیتی ہیں، نیازی صاحب تمہیں حلال کا نوالہ کبھی نصیب ہی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تمہارے والد کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا، شوکت خانم ٹرسٹ بنانے سے پہلے تمہارے پاس تھا ہی کیا ؟ غریب مریضوں کے علاج کیلئے ملنے والے چندے سے تمہارا گھر امیر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمہارے پاس والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے علیمہ سے اربوں روپے نکلے چکر کیا ہے؟ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو طنز کیا کہ نیازی صاحب یہ نہ کہنا بشرا نے ککڑیاں پال کر پیسے کمائے۔
ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کیا گوگی کھیتی باڑی کرتی رہی ہیں؟
شوکت خانم ٹرسٹ بنانے سے پہلے تمہارے پاس تھا ہی کیا؟ فیصل کنڈی کا عمران خان سے سوال








