بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے(ن) لیگی رہنما دانیال عزیز ہسپتال سے ڈسچارج

 راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، وہ گزشتہ ماہ شکر گڑھ میں ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔
دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی صحت سے ڈاکٹرز مطمئن ہیں، سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے دانیال عزیز کا بہترین علاج کیا۔
مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ ہسپتال میں دانیال عزیز کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سی ایم ایچ ڈاکٹرز اور پوری انتظامیہ کی مشکور ہیں۔
سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ محسن قریشی اور میجر جنرل سہیل امین نے دانیال عزیز کو رخصت کیا۔
واضح رہے کہ 16 جون کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، ان کی گاڑی کو شکر گڑھ میں ٹرک نے ٹکر ماری تھی۔
دانیال عزیز خود گاڑی چلا رہے تھے، حادثے میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی تھی۔