بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر کتنے رہ گئے؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیل جاری کردی

  اسلام آباد(نیوزڈیسک) سٹیٹ بینک نے ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر 13. 19 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 7 جولائی تک15. 61 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9. 88روڑ ڈالر کم ہوکر9. 71 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3. 31 کروڑ ڈالر کم ہو کر5. 89 ارب ڈالر رہے۔