اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔
پی ایم سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے ڈاکٹر شبانہ حیدر کو پلاننگ کمیشن میں ممبر پاپولیشن تعینات کرنے کی منظوری دے دی، اُن کی تعیناتی کنٹریکٹ بنیادوں پر دو سالہ مدت کے لئے کی گئی ہے۔
اِسی طرح چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں توسیع کردی گئ، اُن کے چارج میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں بتیا گیا کہ گریڈ19 کے سید بلال حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔









