خوشاب (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان کی چارسال کی نااہلی سے ہے۔خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خوشاب والو آج آپ نے تاریخ رقم کر دی، عمران خان کو تکلیف ہے مریم نواز کے جلسے کامیاب کیوں ہو رہے ہیں، مریم نواز مہم چلا رہی ہے تو پنجاب کی ترقی کیلئے چلا رہی ہے، تم اس کی مہم چلا رہے ہو جسے تم پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا ہے، یہ وہ بدقسمت سیاستدان ہے جس کے ماتھے پر آئین توڑنے کا کلنک لگ گیا ہے، آئین توڑنے پراس پر غداری کے مقدمے چلنے چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان کی چارسال کی نااہلی سے ہے، مسلم لیگ ہر چیز برداشت کر لے گی اور پاکستان کاپرچم سر بلند رہے گا۔
مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان کی چارسال کی نااہلی سے ہے، مریم نواز








