بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو: عثمان طارق ہمارے لیے “آؤٹ آف سلیبس” چیلنج

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کو ایک منفرد اور غیر متوقع چیلنج قرار دیا ہے۔
پریس کانفرنس میں یادو نے کہا کہ کبھی کبھی میچ میں ایسے لمحات آ جاتے ہیں جو نصاب (سلیبس) میں شامل نہیں ہوتے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں نظر انداز کر دیا جائے۔ اسی طرح عثمان طارق کے خلاف بھی بھارتی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریگی اور ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے پہلے بھی عثمان طارق جیسے بولرز کے خلاف کھیلنے کا تجربہ حاصل کیا ہے اور تمام کھلاڑی اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان طارق نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی منفرد باولنگ ایکشن اور شاندار کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ حاصل کی ہے اور چند میچوں میں ہی اہم وکٹیں حاصل کی ہیں۔