بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانچسٹر: ایئرلائن ہڑتال، 800 کے قریب پروازیں منسوخ، 1 لاکھ سے زائد مسافر پھنس گئے

مانچسٹر میں برطانیہ کی معروف ایئرلائن لفتھانسا کی ہڑتال کے باعث تقریباً 800 کے قریب پروازیں منسوخ ہو گئیں، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ سے زائد مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے۔
جرمنی میں پائلٹس اور کیبن کریو نے تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے مطالبات کو لے کر 24 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا، جس نے مسافروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرینکفرٹ اور میونخ جیسے بڑے ایئرپورٹ مراکز کی پروازوں میں شدید خلل آیا اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
لفتھانسا ایئر لائن کے حکام نے مسافروں کو درپیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آج بڑے پیمانے پر معمول کے مطابق شیڈول بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ مسافروں کو نئی پروازیں بک کرنے یا مکمل رقم واپس لینے کی سہولت دی جائے گی۔
ایئرلائن کے لیبر ریلیشنز ڈائریکٹر مائیکل نگگیمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنازع کو بڑھانے کے بجائے تعمیری بات چیت پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال نہ صرف ملازمین کے مستقبل کے لیے مددگار نہیں بلکہ سب سے زیادہ متاثر ہمارے مسافر ہی ہوتے ہیں۔