بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات: واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی ایڈووکیٹ ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 770 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل اشرف گوجر ایڈووکیٹ نے 761 ووٹ لیے۔ یوں صدارتی مقابلہ نہایت سنسنی خیز اور معمولی فرق سے طے پایا۔
دیگر عہدوں کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے فرزانہ فیصل خان 865 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں، جبکہ ان کی حریف پلوشہ ایاز خان نے 644 ووٹ حاصل کیے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر عثمان ناصر 939 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ وجاہت غوری 553 ووٹ لے سکے۔
فنانس سیکرٹری کے لیے ردا بتول نے 860 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، جبکہ ان کے مقابل سید صلاح الدین کو 625 ووٹ ملے۔
چیف الیکشن بورڈ کے چیئرمین عادل عزیز قاضی اور دیگر اراکین نے باضابطہ طور پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب صدارتی امیدوار اشرف گوجر ایڈووکیٹ نے معمولی مارجن سے شکست کے بعد انتخابی نتائج پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ان کے حامی وکلاء نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ بھی کیا ہے، جس سے انتخابی ماحول میں مزید سرگرمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔