راولپنڈی میں حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کے لیے دو رکنی میڈیکل پینل قائم کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تشکیل دیے گئے پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میڈیکل ٹیم جلد عمران خان کا معائنہ کرے گی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں ان کا علاج کریں گے، اور اس حوالے سے تفصیلی طبی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے، اور کہا ہے کہ علاج کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
حکومت نے عمران خان کے لیے دو رکنی میڈیکل پینل تشکیل دے دیا








