بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹرین چانسلر کی دعوت پر وزیرِ اعظم 2روزہ دورے پر ویانا پہنچ گئے

ویانا(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ آسٹریاآسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہء آسٹریا پر ویانا پہنچ گئے. ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال، آسٹرین مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک. اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم آسٹرین چانسلر کرسچئین اسٹاکر سے دو طرفہ و وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے. وزیرِ اعظم اور آسٹرین چانسلر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے. وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے. وزیرِ اعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ “پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” کے موضوع پر خصوصی تقریب میں شرکت و خطاب کریں گے. وزیرِ اعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائیریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے.