ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم 2021ء کے بعد سے 1 بھی چھکا نہیں لگا سکے۔
کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کے خلاف 61 رنز کی بھاری شکست کے بعد قومی ٹیم کو شائقین اور ناقدین کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں بکھر گئی اور 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں بھی ناکام رہے۔
Babar Azam hasn't hit a six against Full Member teams in T20 World Cups since that game vs India in Dubai in 2021. And from the same game onward, Shaheen Afridi has managed just three wickets against India, averaging 59.00 with an economy rate of 9. Blimey!
— Mazher Arshad (@MazherArshad) February 15, 2026
بابر اعظم نے 2021ء میں دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد سے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ایک بھی چھکا نہیں لگایا۔
واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
176 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، جبکہ صائم ایوب 6 اور کپتان سلمان آغا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم صرف 5 رنز بنا سکے، پوری ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔









