غزہ میں اسرائیلی بمباری، مزید 13 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
غزہ:(ویب ڈیسک) غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 13 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں 6 افراد شہید ہوئے۔ ایک اور حملہ خان یونس میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ شمالی غزہ میں مزید 2 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئیں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے قبل جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی توقع کی جا رہی تھی۔ مبصرین کے مطابق حالیہ بمباری کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔









