بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئل رگ پر ای ایس پی سسٹم کی تنصیب،یومیہ پیداور میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تیل نکالنےکی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پاکستانی کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی۔یومیہ50بیرل تیل کی پیداوارکےحامل کنویں سےیومیہ750بیرل تیل حاصل ہونے لگا۔
یومیہ پچاس بیرل تیل کی پیداوار کے حامل کنویں سے یومیہ ایک سو پچاس بیرل تیل حاصل ہونے لگا ، پنجاب کے ضلع چکوال میں کنویں کی پیداوار پر او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ تیل نکالنے کے مختلف مراحل پر مخصوص کمیکل کی شمولیت سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ کنویں پر جدید ای ایس پی سسٹم کی تنصیب سے پیداوار بڑھی۔ کال تھری کنوئیں سےتیل کابہاؤ پہلے پچاس بیرل یومیہ تھا ۔ کنویں پر ورک اوور کے بعد یومیہ پیداوار بڑھ کر سات سو پچاس بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ کنویں سے تیل کی یومیہ پیداوار میں سات سو بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔