نیویارک:(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراضی رجسٹریشن کی بحالی فلسطینیوں کے حقوق کے لیے خطرہ ہے ۔
سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے سوشل میڈیا ایکس پر بیان میں فلسطینی املاک سے محرومی کے خدشات پر عالمی برادری کو خبردار کیا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں یکطرفہ اقدامات سے امن عمل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔
انتونیوگوتریس نے اسرائیل سے فوری طور پر متنازع اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے عالمی قانون کے مطابق دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔









