بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ شدید بدنظمی و ہنگامہ آرائی کا شکار

 

دلی (ویب ڈیسک)انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کا آغاز بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ سکیورٹی بندش کے باعث نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک رسائی سے محروم ۔ وزیرِ اعظم کے دورے سے قبل کئی گھنٹوں تک داخلی راستے بند، فضائی آلودگی اور ٹریفک جام نے شرکا کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔بجلی کی بندش اور ناقص وینٹیلیشن پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ۔اسٹارٹ اپ بانیوں کا احتجاج، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات ،پانی کی قلت اور ہجوم پر قابو نہ پانے کی شکایات سامنے آگئیں۔ عالمی ٹیک ماہرین کی موجودگی کے باوجود بدانتظامی نمایاں، سکیورٹی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں متاثر، شرکاء ناراض ، آلودہ فضا میں کانفرنس کا انعقاد، صحت سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔چوری کے واقعات کی اطلاعات، منتظمین وضاحت دینے میں ناکام ۔دہلی میں اے آئی ہفتہ تنازعات کی لپیٹ میں آگیابڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عملی انتظام کمزور ثابت