بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

26 نومبر احتجاج، علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

 

روالپنڈی(نیوزڈیسک)علیمہ خان 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت سےمسلسل ٖغیرحاضرہیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے انہیں گرفتار کر کے کل پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی نےدرخواست کی کہ علیمہ خان مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتیں ۔ اس لئے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتےہوئےعلیمہ خان کےبلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے ۔ اور حکم دیا کہ پولیس علیمہ خان کو گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کرے ۔ سماعت کے بعد ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ نے علیمہ خانم سے چکری انٹرچینج کے قریب وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا لی ۔