بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنی دیول کی نئی فلم گبرو کی ریلیز تاریخ کا اعلان

ممبئی (نیوز ڈیسک)سنی دیول کی نئی فلم گبرو کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم بارڈر 2 کی کامیابی کے بعد سنی دیول ایک بار پھر شائقین کے سامنے نئی فلم کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سنی دیول نے بتایا کہ وہ فلم بارڈر 2 کی کامیابی کے بعد مسلسل محنت میں مصروف ہیں اور اب اپنی اگلی فلم گبرو کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ فلم گبرو کو رواں برس سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔

فلم کی ہدایت کاری ششانت اُدپورکر نے کی ہے جبکہ اسے وشال رانا اور اوم چھنگانی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

سنی دیول کے مطابق فلم گبرو ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ اسے اپنی زندگی سے جڑی ہوئی فلم قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں جرات، خود شناسی اور مشکلات پر قابو پانے کا سفر دکھایا گیا ہے جو ان کے کردار کی مضبوط شخصیت کو اجاگر کرتا ہے۔

فلم گبرو میں حوصلہ، شناخت اور مزاحمت جیسے موضوعات کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ اس فلم میں سنی دیول ایک جذباتی اور طاقتور کردار میں نظر آئیں گے جو ان کی اداکاری کے نئے پہلو کو سامنے لائے گا۔

فلم سازوں کے مطابق فلم گبرو کی نمائش 8 مئی 2026 کو سینما گھروں میں کی جائے گی، جہاں سنی دیول ایک بھرپور اور اثر انگیز کردار کے ساتھ واپسی کریں گے۔