اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوااجلاس میں سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کیلئے دعا، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی،جمعہ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے بارشوں کے دوران امدادی سرگرمیوں پر تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا،
وزیراعظم نے کل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا،کرایوں میں صوبائی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل ریلیف عوام کو دیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے کو سابق حکومت کی نالائقی اور نیت کا فتور ہی کہا جا سکتا ہے،سابقہ حکومت نے ملکی ساکھ داؤ پر لگا دی،موجودہ حکومت نے معطل شدہ معاہدے کو بحال کیا اور عوامی بجٹ بھی پیش کیا،پہلی بار ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بجائے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے،
کابینہ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی،ملک ترقی تب ہی کر سکتا ہے جب ملکی معیشت مستحکم ہو گی، لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی،انہوں نے کہاکہ کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا،
فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ثابت ہو گیا ہے کہ سابق حکومت نے آئین شکنی کی،کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر معاہدہ کیا تھا،طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا،کل وزیراعظم ہاؤس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا،طیبہ گل کے مطابق انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا،طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے،وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا









