اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت کے گرنے کے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہلِ خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا علاج بہترین انداز میں ہو۔









