امریکی ارب پتی اور سعودی عرب کی ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر جان پگانو اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پہلے رمضان المبارک کے موقع پر مسجد الحرام پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جان پگانو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ مخصوص سعودی لباس سفید کندورہ اور سعودی کیفیہ میں ملبوس کعبہ کی جانب بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے خادمِ الحرمین الشریفین، ولی عہد شہزادہ اور سعودی عوام کو رمضان کی مبارک باد بھی پیش کی اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ سعودی عرب پر اس مہینے میں خیر و برکت نازل فرمائے۔
أهنئ القيادة الرشيدة والشعب السعودي بحلول شهر رمضان المبارك. أعاده الله على السعودية بالخير والبركات 🌙
Warmest wishes to the Custodian of the Two Holy Mosques, HRH the Crown Prince & the people of Saudi Arabia on the Holy Month of Ramadan. May it be filled with Allah's… pic.twitter.com/F9F7Dd7nPG
— John Pagano (@JohnPagano) February 17, 2026
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او جان پگانو نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے اعزازی سعودی شہرت سے نوازا گیا تھا۔









