بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حیدرآباد کنگز مین نے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو ڈائریکٹ سائن کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے، جس سے ٹیم کی بیٹنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق میکسویل نے بھارتی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے معذرت کر لی تھی، جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی۔