بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نارنگ منڈی: خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 6زخمی

 

نارنگ منڈی: (نیوزڈیسک) ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ مریدکے نارووال روڈ پر پیش آیا جہاں تیزرفتار کیری ڈبے اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔