بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: وفاقی پولیس ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کا میاں بیوی پر تشدد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل پولیس کے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، ویڈیو میں ڈولفن اہلکار کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف 8 میں ان کے گھر کے باہر روکا تھا، اہلکاروں کی جانب سے شناختی کارڈ چیک کرنے پر تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔