بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ مو فرح کو اسمگل کرکے برطانیہ لائے جانے کی تحقیقات کا آغاز

لندن(سپورٹس ڈیسک)میٹرو پولیٹن پولیس نے برطانوی ایتھلیٹ اور دو بار اولمپکس گولڈ میڈلسٹ مو فرح کو بچپن میں غیر قانونی طورپر  برطانیہ لائے جانے کے انکشاف کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

39 سالہ ایتھلیٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومنٹری میں انکشاف کیا تھاکہ ان کا اصل نام حسین عبدی کاہن ہے اور انہیں 8 یا 9 سال کی عمر میں صومالیہ سےگھر کے کاموں کے لیے اسمگل کرکے برطانیہ لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مو فرح برطانیہ کی جانب سے اولمپکس مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے دو بار گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔