بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممتا کا کوئی مول نہیں، ہتھنی بچے کو گڑھے میں گرا دیکھ کر بے ہوش

ماں کا کوئی ثانی نہیں، ماں انسان ہو  یا جانور ممتا کے جذبے سے سرشار ہوتی ہے، ایسی ہی ایک مثال تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک ہتھنی اپنے بچے کو گڑھے میں گرا دیکھ کر بے ہوش ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں موجود ایک ہتھنی کی ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جو دیکھنے والوں کے جذبات کو  بھی چھو  رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہتھنی کا بچہ ایک گڑھے میں گرا شور مچا رہا ہے، بے بس ہتھنی مدد نہ کر پانے کی صورت میں اپنے بچےکو  روتا دیکھ کر  گڑھے میں ہی بےہوش ہو گئی۔

تصویر میں ایک جانب ہتھنی بے ہوش ہے جب کہ دوسری جانب ہتھنی کا بچہ گڑھے میں گرا ہوا ہے،جنہیں ریسکیو کرلیا گیا تھا/اسکریب گریب

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل پارک کی ریسکیو ٹیم نے بے ہوش ہتھنی کو کرین کی مدد سے باہر نکال کر  ہوش میں لانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ہتھنی کے بچے کو بھی گڑھے سے نکالنے کے لیے مدد کی۔

عملے نے مصنوعی تنفس دے کر  ہتھنی کی زندگی بچائی جبکہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی موجوگی کو محسوس کر کے ہتھنی ہوش میں آگئی۔

ویڈیو میں نیشنل پارک کے عملے کو بھی خوشی سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بعد ازاں ہتھنی اور اس کے بچے کو جنگل میں واپس جاتے بھی دکھایا گیا ہے۔