بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ سن لے، کل اور آج بھی ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں: شیخ وقاص

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل منظور نہیں کی، ن لیگ کو پیغام ہے کل اور آج بھی ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا نکہ حکومت نے جلسہ آگے کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا، حکومت نے 10 سے 15 دنوں میں بانی کو رہا کرنے کی آفر کی تھی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر ہم نے ڈیل لی ہوتی تو کیا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں کو مارا جاتا، حکومتی وزرا ڈیل سے متعلق باتیں کر کے ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ فیملی کی ملاقات کرانے بارے کوئی آفر نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کو مذاکرات سے روکا ہے، مذاکرات سے متعلق فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا ترجمان نہیں ہوں، علی امین گنڈا پور سے خود پوچھ لیں وہ کیوں متحرک ہوئے ہیں، بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو میں نے فالو کرنا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے لئے بڑا ایشو بانی پی ٹی آئی کی صحت کا ہے۔