وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مشتاق کائرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
عطاء اللہ تارڑ کا قمر زمان کائرہ کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت








