بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کرلی

سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں محدود پیمانے پر منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور چند دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کو نجی رکھا گیا اور اسے سادہ مگر پُروقار انداز میں منعقد کیا گیا۔
شادی کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے انسٹاگرام پر تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے شیکھر دھون کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں شیکھر دھون نے صوفی شائن سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ دستیاب معلومات کے مطابق صوفی شائن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ اس وقت امریکی مالیاتی ادارے ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں بطور سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ خدمات انجام دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شیکھر دھون کی پہلی شادی عائشہ مکھرجی سے ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان باضابطہ علیحدگی ہوگئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ ازدواجی زندگی اختتام پذیر ہوئی۔