بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرحد پار سے دہشتگردی کیخلاف برداشت ختم ہو چکی، صدرمملکت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سرحد پارسے پاکستان کے اندرہونے والی دہشتگردی کیخلاف برداشت ختم ہو چکی ہے ، صدرمملکت آصف علی زرداری پاکستان کے حالیہ اقدامات اپنے عوام کو سرحد پار سے دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کےحق دفاع پر مبنی ہیں۔عالمی برادری کوخبردار کیا تھا جب دہشتگرد وں کو سہولت دی جائے تونتائج دنیا بھر میں بے گناہ شہری بھگتتے ہیں۔افغانستان میں طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کردیئے ہیں جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ا فغان رجیم دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دی جانی چاہیے۔ طالبان حکومت نے ایسے حالات پیداکر دئے،جو 9/11 سے پہلے کی صورتحال سے بھی بدتر ہیں۔ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیئے جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔