بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی تاہم مالکان نے ٹیم کیلئے شہر کا نام ملتان سے بدل کر راولپنڈی رکھا تھا، راولپنڈی فرنچائز کی جانب سے ٹیم کا نام ’پنڈیز‘ رکھا گیا ہے۔

ٹیم کے نام کا اعلان سوشل میڈیا پر 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس میں راولپنڈی شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے، جبکہ پس منظر میں جوشیلی موسیقی شامل تھی۔


ویڈیو کے کیپشن میں فرنچائز کی جانب سے کہا گیا کہ راولپنڈی ٹیم کا باضابطہ نام ’’پنڈیز‘‘ سامنے آ گیا ہے، ہم نڈر ہیں، ہم چیلنج دینے آئے ہیں، ہم نیا جوش لے کر آ رہے ہیں اور ہم کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں، فرنچائز نے جلد ہی ٹیم کا لوگو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔