کرک (نیوزڈیسک) فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جاتے ہوئے دوبارہ حملے کا نشانہ بنا کر 3 اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا ۔
ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان بہادر خیل کے علاقے میں ایف سی قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز کی پشین میں کارروائی، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک
پولیس نے بتایا کہ زخمی ایف سی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور ریسکیو کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔









